ایک نیوز : خفیہ سرکاری دستاویزات کو لیک کرنے کا معاملہ، مختلف وزارتوں اور اداروں کے افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔
زرائع کے مطابق یہ افسران اور ملازمین اہم خفیہ سرکاری دستاویزات دو بھگوڑوں عادل راجہ اورحیدر مہدی کو دینے میں ملوث ہیں۔ ایسے افسروں اور ملازمین نے ان دونوں بھگوڑوں کا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ بھی شئیر کیا۔ حکومت کی ہدایت پر دو ادارے ان افسران اور ملازمین سے متعلق تمام معلومات حاصل کررہے ہیں ۔ ان ملازمین کے ان دونوں بھگوڑوں سے تعلقات بارے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یہ ملازمین باقاعدہ پیسے لیکر خفیہ سرکاری دستاویزات ان بھگوڑوں تک پہنچاتے تھے۔ ۔حکومتی ذرائع کے مطابق ان کے ٹیلی فونک اور دیگر ذرائع سے رابطوں بارے بھی معلومات جمع کی جارہی ہیں ۔