محسن نقوی سے آغاخان فاؤنڈیشن کے ہیڈ آف ہیرٹیج لوائس منریرل کی ملاقات

کیپشن: محسن نقوی سے آغاخان فاؤنڈیشن کے ہیڈ آف ہیرٹیج لوائس منریرل کی ملاقات

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آغاخان فاؤنڈیشن کے ہیڈ آف ہیرٹیج لوائس منریرل(Mr.Luis Monrel)کی ملاقات ہوئی،تاریخی وقدیم عمارتوں اورمقامات کے تحفظ اوربحالی کیلئے جاری پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 تفصیلات کے  مطابق محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھر میں تاریخی عمارتوں اورمقامات کو اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں،لاہور میں آثارقدیمہ کی بحالی اوربہتری کیلئے آغاخان فاؤنڈیشن کی معاونت قابل تحسین ہیں،شالامار باغ اورمقبرہ جہانگیر سمیت دیگر تاریخی عمارتوں کو والڈ سٹی اتھارٹی کے ذریعے بحال کیا جارہا ہے،ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو اصل حالت میں بحال کر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ لاہور کے شاہی قلعہ،بادشاہی مسجدا وردیگر مقامات کی بحالی کیلئے دن رات کام جاری ہے،نئے تاریخی مقامات دریافت ہونے سے روزگار اورسیاحت کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ قلعہ درڑاور کے قریب ہزاروں سال پرانے شہر کی دریافت قابل قدر کامیابی ہے۔

لوائس منریرل آغاخان فاؤنڈیشن کے ہیرٹیج ہیڈ نے کہا کہ ثقافتی اقتدار کے تحفظ کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی قدیمی،تاریخی اورثقافتی مقامات کی بحالی کیلئے پوری طرح یکسو نظر آتے ہیں۔پنجاب میں والڈ سٹی اتھارٹی کا انتظامی تسلسل برقرار رکھنے کے بہتر نتائج برآمد ہوئے۔

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آغاخان فاؤنڈیشن پاکستان کے سی ای او خواجہ توصیف اورڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔