پاک بحریہ کےجہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی

Dec 01, 2023 | 12:10 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: مشرق وسطی کی بحری صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی کر دی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی تجارتی جہازوں کو درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو تعینات کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں امن وامان کے قیام کیلئے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بھی کام کرتی ہے اور خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

مزیدخبریں