ایک نیوز:گرین پاکستان کے تحت SIFC کے شروع کردہ جدید کارپوریٹ فارمز بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 29 نومبر کو چینی ڈیلیگیشن نے خانیوال میں پیرووال فارمز کا دورہ کیا،چینی وفد 6 ماہرین پر مشتمل تھا،چینی وفد نے پیرووال فارمز میں تمام مشینری اور فصل کا تفصیلی جائزہ لیا،فان گرو (FONGROW) کے زیر تحت پیرو وال میں اس فارم کا افتتاح آرمی چیف اور وزیراعظم نے رواں سال جولائی میں کیا تھا۔
اس فارم میں پہلی فصل تیار ہو چکی ہے اور اس کی کٹائی کا عمل بھی جاری ہے،کٹائی کے عمل میں جدید مشینری زیرِ استعمال لائی جا رہی ہے،یہ فارم گرین پاکستان انیشیٹو (Green Pakistan Initiative)کے تحت پیداوار فراہم کرنے والا پہلا جدید کارپوریٹ فارم ہے۔
چینی وفد کے شرکاء نے فان گرو فارمز اور گرین پاکستان انیشیئیٹو کو خوب سراہا۔