ایک نیوز: پاک آرمی کے اشتراک سے الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے ماہرین امراض چشم کی ٹیم نے آرایچ کیو ہسپتال گلگت میں 2 دن کا آئی کیمپ منعقد کیا،آج پہلے دن آنکھوں کے ماہرین نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مفت میڈیکل کیمپ میں لوگوں کو سفید موتیا اور دیگر آنکھوں سے متعلق بیماریوں کے علاج کی سہولت فراہم کی گئی،مریضوں میں آنکھوں کے عینک اور مفت دوائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
مفت میڈیکل کیمپ کا مقصدگلگت بلتستان کے لوگوں کو آنکھوں کے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہے،فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے ہزاروں مریضوں نے فائدہ اٹھایا۔
بعد ازاں کمانڈر ایف سی این اے نے الشفا کی انتظامیہ کے ساتھ ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی۔پاک آرمی گلگت کی عوام کے لیے وقتا فوقتا فری میڈیکل کے منعقد کرواتی رہی ہے تاکہ ہر ضلع میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کے حصول میں آسانی پیدا ہو سکے۔