ایک نیوز:فرزندان پاکستان ایوارڈ، چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید اور انکی ٹیم کو فرزندان پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوارڈ کی تقریب میں چیئرمین پی او سی گلوبل نے اوورسیز پاکستانیوں سے پاک آرمی کا سا تھ دینے کی اپیل کی۔
اپنے جذباتی خطاب میں میاں طارق جاوید نے بتایا کہ“اوورسیز پاکستانی، پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اوورسیز پاکستانی ملک کی بقاء کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں،ہمارا مقصد صرف پاکستان کی ترقی ہے اور اس میں سب سے بڑا کردار افواج پاکستان کا ہے۔
میاں طارق جاویدنے مزید کہا کہ افواج پاکستان اس وقت ہر محاز پر لڑ رہی ہیں اور ہمیں اپنی افواج کا ساتھ دینا چاہیئے۔