ایک نیوز :گجرات میں نامعلوم ملزمان کی ناکہ پرفائرنگ سےجاتریہ چوکی کےانچارج اےایس آئی موقع پرہی شہیدہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گجرات میں نامعلوم ملزمان کی پولیس ناکہ پرفائرنگ سےاےایس آئی فقیرحسین شہیدہوگئے۔
پولیس کےمطابق چوکی جاتریہ کے قریب ناکہ پر مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی ،مگرمسلح افراد نے اے ایس آئی فقیرحسین پر سیدھی فائرنگ کردی ۔جس پراےایس آئی فقیرحسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔شہیدپولیس آفیسرانچارج چوکی جاتریہ تعینات تھا۔
پولیس کےمطابق واقعہ تھانہ صدرلالہ موسیٰ کے علاقہ میں پیش آیا ہے ، ناکہ بندی پر موجود پولیس ملازمین نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا فائر کیے،لیکن مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔
پولیس کےمطابق ڈی پی او سید اسد مظفر سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے علاقہ میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا،اس دورا ن قریب برلب سڑک ایک نامعلوم لاش ملی ہے۔
پولیس کےمطابق لاش کےقریب سےایک پسٹل اورموٹرسائیکل بھی برآمدہواہے،لاش کی راسب محمود ولد الطاف ساکن چک سکندر کے نام سے ہوئی ہے۔