پاکستانی باکسر عثمان وزیر نےفتح فلسطینیوں کے نام کردی

Dec 01, 2023 | 06:13 AM

ویب ڈیسک:ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے12 ویں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔
تفصیلات کےمطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے باکسرعثمان وزیر اپنی انٹر نیشنل فائٹ جیتنےمیں کامیاب ہوگئے۔
بنکاک تھائی لینڈمیں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی، عثمان کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس ہوکر تیسرے راؤنڈ میں ناک آوٹ ہوگیا۔
قومی ہیروباکسر عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی۔
اس فتح کے ساتھ یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے اپنی 12 انٹر نیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ کے لیے کو چز نے بھرپور تیاری کروائی، مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کی کوشش کریں گے، اہم فائٹ میں میری کامیابی کیلئے دعاؤں پر پاکستانیوں کا شکریہ۔

مزیدخبریں