زمبابوےآؤٹ،یوگنڈاکی انٹری ،پہلی بارٹی20ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

زمبابوےکی چھٹی، پہلی باریوگنڈانےٹی20ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا
کیپشن: Zimbabwe's 6th, 1st Bariuganda have qualified for the T20 World Cup

ویب ڈیسک: تاریخ میں پہلی بار افریقی ملک یوگنڈا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق افریقی ملک یوگنڈانےپہلی بارآئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیایوگنڈاکی اس کامیابی کےبعدزمبابوےآئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کی دوڑسےباہرہوگیا۔
کوالیفائنگ راونڈ میں یوگنڈا نے چھ میچوں میں سے پانچ میں کامیابی حاصل کرکے افریقا ریجن میں ٹاپ ٹو میں جگہ بنالی۔ یوں یوگنڈا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

یوگنڈا کسی بھی آئی سی سی ورلڈ کپ ایونٹ میں پہلی بار شرکت کرے گا جبکہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والا پانچواں افریقی ملک ہوگا۔
یوگنڈا نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں تنزانیہ، زمبابوے، نائیجریا، روانڈا اور کینیا کو ہرایا جبکہ نمیبیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلی بار آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر یوگنڈاکے کھلاڑیوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا اور انہوں نے اس کامیابی پر خوب جشن منایا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کریں گے۔ اس ٹورنامنٹ کا فارمیٹ گزشتہ دو ایڈیشنز سے مختلف ہوگا جس میں 20 ٹیموں کو پہلے راؤنڈ کیلئے پانچ پانچ کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر 8کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سپر8 ٹیموں کو چار چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے تمام 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقا، سری لنکا، افغانستان، بنگلا دیش، کینیڈا، نیپال، عمان، پاپوانیوگنی، آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ، نمیبیااور یوگنڈا شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور امریکا کی ٹیمیں بطور میزبان ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔