ویب ڈیسک:اسرائیل میں بس اسٹاپ پرحملہ،فائرنگ سے3افرادہلاک اور16افرادزخمی ہوگئے جن میں 5افرادکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیل کےشہریروشلم کی مرکزی شاہراہ کےایک بس اسٹاپ پردرجنوں افرادکھڑےتھےکہ اچانک کارسواروں نےحملہ کردیافائرنگ کےنتیجےمیں3افرادہلاک اور16افرادزخمی ہوگئے،جن میں سے5افرادکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دونوں حملہ آوروں کو مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حملہ آور شکل اور حلیے سے فلسطینی لگ رہے تھے۔ ایک سے M-16 اور دوسرے کے پاس سے پستول ملا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جلد پتا لگالیں کہ ان کا تعلق کس گروپ سے تھا۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری اور برّی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں سے نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔