ہسپانوی وزیراعظم کی غزہ کی حمایت،اسرائیل نےاسپین سےسفیرواپس بلالیا

ہسپانوی وزیراعظم کی غزہ کی حمایت،اسرائیل نےاسپین سےسفیرواپس بلالیا
کیپشن: The Spanish Prime Minister's support for Gaza, Israel recalled the ambassador from Spain

ویب ڈیسک:ہسپانوی وزیراعظم نےغزہ کی حمایت کرتےہوئے اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی عدم پاسداری پر سوال اٹھایاجس پر اسرائیل نے اسپین سے اپنا سفیر واپس بلالیا۔
تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہےہسپانوی وزیراعظم نےاسرائیل کی جارحیت کےخلاف سوال اٹھایاجس پراسرائیلی وزیراعظم برامناگئے،اوراسپین سےاپناسفیرواپس بلالیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم کے”شرمناک“ بیان پر اسرائیلی سفیرکو واپس بلایا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ میڈرڈ سے اسرائیلی سفیرکو مشاورت کے لیے طلب کیا ہے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے تل ابیب میں موجود ہسپانوی سفیر کو بھی احتجاج کے لیے طلب کیا ہے، یہ گزشتہ10 روز میں ہسپانوی سفیرکی دوسری بار طلبی ہے۔
خیال رہے کہ ہسپانوی وزیراعظم نے غزہ جنگ میں اسرائیل کے عالمی قانون کی  پاسداری پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ہسپانوی سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کی جو ویڈیوز اور تصاویر سامنے آرہی ہیں ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی تعداد میں بچے مر رہے ہیں، ہمیں اس حوالے سے سخت تحفظات اور شکوک ہیں کہ اسرائیل عالمی قوانین کی پاسداری کر رہا ہے یا نہیں۔
انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے تاکہ خطے میں امن کے قیام میں مدد مل سکے۔