ویب ڈیسک:لوہا بنانے والی ایک جاپانی مینوفیکچرنگ فیکٹری حال ہی میں اپنی عجیب و غریب نئی پروڈکٹ کے لیے وائرل ہوئی ہے جو کیلے کی شکل میں ہتھوڑے بنا رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق روزمرہ زندگی میں آپ کوعجیب وغریب ڈیزائن والی چیزیں دیکھنےکوملیں گئی مگراب ایک ہتھوڑاجس کی شکل کیلےکی طرح ہےوہ دیکھنےمیں توکافی عجیب چیزہےمگراس کوبنانےوالی فیکٹری اس سےبھی منفردچیزیں بناتی ہے۔
ہیروشیما میں قائم آئرن فیکٹریIkeda روایتی دھاتی مینوفیکچرنگ پلانٹ نہیں ہے۔ وہ دلچسپ ڈیزائن کے آلات بنانے کیلئے آن لائن مقبول ہے اور ساتھ ساتھ اصل مصنوعات بنانے کے لیے بھی درست دھاتی پروسیسنگ میں مہارت رکھتی ہے۔
برسوں کے دوران فیکٹری نے جاپانی کارٹون (anime) سے متاثر روبوٹ ماسک، مجسموں، اور مختلف پھلوں اور سبزیوں کی شکل میں کئی دھاتی آلات تیار کیے ہیں۔ انناس سے لے کر بروکولی سبزی تک ہر طرح کی دھاتی مصنوعات تخلیق کی ہیں۔
تاہم ان کی اب تک کی سب سے مشہور پروڈکٹ کیلے کا ہتھوڑا ہے۔ اسے کچھ عرصہ گزر چکا ہے لیکن کمپنی نے حال ہی میں ایک نیا ورژن لانچ کیا ہے۔