الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی

Dec 01, 2023 | 00:04 AM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی ، آئندہ عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

الیکشن کمیشن  کےمطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئیں ،قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگی، سندھ اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 130 ہوگی، بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشتیں 51 ہونگی، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 سیٹیں ہونگی، کے پی کے کی قومی اسمبلی کی 45نشستوں کے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141، سندھ میں 51 نشتیں ہوں گی،پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 ہوگی، کے پی کے اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 115 ہوگی۔

مزیدخبریں