ایک نیوز نیوز :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزانے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ،شہبازشریف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
تفصیلات کےمطابق دونوں کے درمیان ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور زیر غور آئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے آرمی کے پیشہ ورانہ امور میں قابلیت اور کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فوج قوم کا قیمتی اثاثہ ہے، دو قابل ترین افسران کی قیادت ملنے سے دفاع وطن مزید مضبوط ہوگا۔