روس کا موجودہ حکومت کو جواب، عمران خان پراعتماد ،شوکت ترین کا دعویٰ

روس کا موجودہ حکومت کو جواب، عمران خان پراعتماد ،شوکت ترین کا دعویٰ
کیپشن: روس کا موجودہ حکومت کو جواب، عمران خان پراعتماد ،شوکت ترین کا دعویٰ

ایک نیوز نیوز :سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نےکہہ دیا ہے کہ موجودہ حکومت سے تجارت نہیں ہوگی ،آئندہ الیکشن میں عمران خان آئیں گےتو ڈیل کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کو صرف عمران خان پر اعتماد ہے اور روس نے اس بات کا اظہار بھی کیا ہے کیونکہ وہ ان کی مقبولیت سے واقف ہے ۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین  نے کہا کہ روس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے ہم ڈیل نہیں کرینگے کیونکہ ہمیں اس حکومت پر اعتماد نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نےآٹھ ماہ میں جو اقدامات اٹھائے وہ معیشت کیلئےنہیں تھے، حکومت نےمعیشت کےبجائےنیب قوانین میں ترامیم کو ترجیح دی، اپنے کیسزختم کرانے کےعلاوہ حکومت نےمعیشت پر کوئی توجہ نہیں دی۔آئی ایم کی سخت شرائط کو قبول کیا گیا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے قدغن لگادی کہ پیٹرول کی قیمت کم نہیں کرسکتے 
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سےقرض لیاگیا تو سخت شرائط قبول کرلی گئیں، آئی ایم ایف سےمعاملات بھی جلدبازی میں طےکیےگئے۔