ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیں گے، 20 مارچ سے قبل ہم نے کے پی کے اور پنجاب میں الیکشن کروانے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے ہم فیصلہ کریں گے کہ اسمبلیاں کب تحلیل کریں گے، 20 مارچ سے پہلے الیکشن ہو جائینگے، جہاں تک حکومت کا تعلق ہے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پہلے خود کہہ رہے تھے کہ ہم اپنی اسمبلیاں توڑیں گے، جب ہم نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کیا تو ان کی کیسٹ ہی بدل گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہر حربہ آزما لیں ہم تیار ہیں، تحریک عدم اعتماد کا ووٹ لانا ہے تو وہ بھی لیں آئیں ہم اس کے لیے تیار ہی، 20 مارچ تک الیکشن ہونگے، اگر 20 مارچ تک قومی اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو تحریک انصاف پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، جوڈیشنل سسٹم کام نہیں کر رہا، لوگوں کا اعتماد عدالتوں پر نہیں رہا، لوگ کہتے ہیں اپنے فیصلے خود کر لیں ان کے پاس جا کر کیا ملنا ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیں گے، فواد چودھری
Dec 01, 2022 | 20:33 PM