برازیل میں شدید بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ، درجنوں افراد لاپتہ

Dec 01, 2022 | 18:46 PM

ایک نیوز نیوز: برازیل کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مختلف حادثات  میں 2 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی ریاست پارانا میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہائی بہہ گئی، 20 کاریں اور ٹرک ریلے کے ساتھ بہہ گئے اور 30 افراد ابھی تک لا پتہ ہیں۔

 ریسکیو اہلکاروں نے مقامی مئیر سمیت 6 افراد کو زندہ نکال لیا۔ ریاست پارانا کا اہم بندرگاہ سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق خراب موسم اورمضافاتی علاقے کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لاپتہ افراد کی تلاش میں مدد کیلئے ڈرونز کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں