اعظم سواتی کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

 ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جوڈیشل پر جیل بھیجنے کی استدعا کردی
کیپشن: ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جوڈیشل پر جیل بھیجنے کی استدعا کردی

ایک نیوز نیوز :متنازع ٹویٹ کے کیس میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے کی استدعا پر عدالت نے اعظم سواتی کو14 روزہ  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے نے وقت سے قبل ہی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر کی عدالت میں سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی، ایف آئی اے نے  اپنی درخواست میں کہا کہ ہم نے اعظم سواتی سے تفتیش مکمل کر لی  ہے مزید ضرورت نہیں ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کر لی اور سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روزکے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی ایف آئی اے کے پاس ہفتہ کے روز تک فزیکل ریمانڈ پر تھے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 3دسمبر تک پی ٹی آئی سینیٹر کا 4  روزہ فزیکل ریمانڈ منظور کیا تھا۔