ایک نیوز نیوز :روس نے پاکستان کو رعایتی نرخوں پرتیل کی فروخت سے انکار کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق روس نے پاکستان کی جانب سے 30 سے 40 فیصد ڈسکاؤنٹ پر خام تیل دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال پاکستان کو سستا تیل نہیں سکتا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ماسکو میں بات چیت کے دوران پاکستانی وفد نے رعایت کی درخواست کی۔وفد میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک ،جوائنٹ سیکریٹری، اور ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام شامل تھے ۔مذاکرات کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے تاہم روس نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان کی درخواست پر غور کریں گے اور بعد میں سفارتی ذرائع سے اپنا فیصلہ شیئر کریں گے۔روس نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرے ۔
واضح رہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کیلئے پاکستانی وفد ماسکو پہنچا۔وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔دونوں ممالک پہلی بار سستے تیل اور گیس معاہدے پرمذاکرات ہوئے ۔