امریکی گلوکارشادی کے چند گھنٹوں بعد فوت ہو گئے

امریکی گلوکارشادی کے چند گھنٹوں بعد فوت ہو گئے

ایک نیوز نیوز: امریکی لوک گلوکارجیک فلنٹ شادی کے چند گھنٹے بعد اچانک فوت ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیک فلنٹ کی عمر 37 سال تھی۔ انکی مینیجر نے میڈیا کو بتایا کہ موسیقار کی شادی برینڈا نامی خاتون سے ہوئی اور وہ شادی کے کچھ گھنٹے بعد صبح کے وقت اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جیک فلنٹ کی موت کی تصدیق کرتی ہیں اور ابھی تک ان کی موت کی وجہ سے لاعلم ہیں۔

فلنٹ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت اپنی شادی کی تصاویر دیکھنی چاہیے تھی لیکن اس کے بجائے مجھے اپنے شوہر کو دفن کرنا ہے، میرا دل چلا گیا اور مجھے اس کی ضرورت ہے۔