ایک نیوز نیوز: ایم جی ( مورس گیراجز) برطانیہ نے پاکستان میں اپنی الیکٹرک گاڑی ایم جی 4 ای وی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس امرکا انکشاف پاکستانی صنعتکار ، سرمایا کار ، پشاورزلمی اور ایم جی پاکستان کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ پر کی جانے والی ٹویٹ سے ہوا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’ ایم جی فور ایک مکمل الیکٹرک گاڑی،صرف 35 منٹ میں مکمل چارج، 490.25کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے قابل۔یعنی لاہور تا پشاور موٹر وے صرف سنگل چارج میں ‘‘
یادرہے ایم جی 4 ای وی کو برطانیہ میں سال کی بہترین کار کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ ایم جی 54 نے اپنی مدمقابل والوو ایکس سی 40 اور کیا کو شکست دی ہے ۔
شروع کرتے ہیں کار میں کمی کیا ہے تو پہلی کمی تو گاڑی میں انٹریر لائٹس نہیں ہیں اسی طرح ڈرائیور کو جگائے رکھنے والا الارم انتہائی حساس ہے جبکہ پچھلی اسکرین کے لئے وائپر نہیں ہے ۔ایم جی 4 ای وی چار دروازوں والی ہیچ بیک سیڈان کا ہے جو دومختلف الیکٹرک بیٹریز یعنی 51 کلو واٹ فی گھنٹہ اور 64 کلو واٹ فی گھنٹہ کی رینجز میں دستیاب ہیں ۔
گاڑی میں 360 ڈگری کیمرے نصب ہیں جو مکمل پس منظر اور پیش منظر فراہم کرتے ہیں ، ایمازون میوزک کے ساتھ ایپل کار پلے اور اینڈ رائڈ آٹو کی سہولت ایک اچھا اضافہ ہے جبکہ ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس ، انٹیلی ہائی بیم اسسٹ کے ساتھ منفرد اور روشن ترین ہیں ۔ ٹریفک جام اسسٹ اور تار والا بریکنگ سسٹم محفوظ ترین ہونے کا احساس دلاتا ہے ایکٹو ایمرجنسی بریکنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ کار خودکار طریقے سے پیدل چلنے والوں اور بائی سایئکل سواروں کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔ انٹیلی جنس اسپیڈ لمٹ اسسٹ خود کار طریقے سے راستے میں آنیوالے ٹریفک نشانات سے سنک ان ہوجاتا ہے ۔
اڈاپٹو کروز کنٹرول ۔ لین چینج اسسٹ ربیر کراس ٹریفک الرٹ اور ڈور اوپننگ وارننگ کی سہولیات کی بدولت ایک ہائی اینڈ کار ہے ۔10.25 انچ کی ملٹی میڈیا کلرٹچ اسکرین ، آئی اسمارٹ یوزر ایپ ، 7 انچ فل ڈیجیٹل ڈرائیور انفارمیشن ڈسپلے نے اسے انفو ٹینمنٹ کے شوقین صارفین کے لئے ایک پسندیدہ گاڑی بنا دیا ہے۔