قصور:اہل علاقہ کے تشددسے60سالہ بزرگ موقع پر جاں بحق

Dec 01, 2022 | 17:00 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: تھانہ کھڈیاں کی حدود چور کوٹ میں 60سالہ بزرگ پر تشدد، لوگوں کے تشدد سےنامعلوم بزرگ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  قصور کی حدود چور کوٹ میں اہل علاقہ نے نامعلوم 60سالہ بزرگ پر چوری کے شبہ میں تشدد کیا جس کے نتیجے میں بزرگ شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی لاش  کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا  ہے۔

ڈی پی او عمران کرامت بخاری کا کہنا ہے کہ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے،ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔قتل ہونے والا شخص ہمارے گھر سے پانی والی موٹر چوری کررہا تھا جس پر اس کو مارا ہے۔ 

گرفتار ملزمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا مقصد اس کو قتل کرنا نا تھا بلکہ پولیس کے حوالے کرنا تھا،پولیس نے موقع سے 2 افراد کو گرفتار کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی  ہے۔

مزیدخبریں