ایک نیوز نیوز: گجرات میں نئی نویلی دلہن کو سسرالیوں نے مبینہ طورپیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے باعث لڑکی کا نوے فیصد جسم جھلس گیا۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی علینا کی شادی8ماہ قبل موضع چیچیاں کے رہائشی علی ناصر کیساتھ ہوئی تھی شادی کے دو ماہ بعد لڑکی کا خاوند علی ناصر روز گار کے سلسلے میں بیرون ملک چلا گیا۔ شادی کے بعد اکثر سا س غزالہ بی بی کا جھگڑا پنی بہو علینا کیساتھ ہوتا رہتا تھا وقوعہ والے دن سا س غزالہ نے اپنی بہو علینا کے کچن میں ہاتھ باندھ کر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے باعث لڑکی کا نوے فیصد حصہ جھلس گیا واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی تشویشناک حالت میں گجرات ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے لاہور ریفر کر دیا گیاتھانہ صدر لالہ موسی پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ ثوبیہ بی بی کی مدعیت میں ساس غزالہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔