غلط پارکنگ کرنیوالے حضرات خبردار، بڑی خبر آگئی

Dec 01, 2022 | 16:37 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر غلط پارک گاڑیوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،گاڑیوں کو لفٹر کی بجائے کلمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  شہربھر میں غلط پارکنگ لگانے والوں کی گاڑیوں کےلئے کلیپنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاہور سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے  کلمپ کا آغاز جیل روڈ ایڈن چوک سے کر دیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-01/news-1669894640-2867.mp4

واضح رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالت نے مال روڈ ، جیل روڈ ، فیروز پور روڈ پرغلط پارک کھڑی گاڑیوں کو کلمپ لگانے کے طریقہ کار بنانےکا حکم دیدیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آلودگی کی بڑی وجہ شہر میں ٹریفک کی گھبیر صورت حال  ہے، میں نے ساری عمر یہاں نہیں رہنا ، اہنے بچوں اور ملک کے لئے اقدمات کررہے ہیں۔ عدالت نے  سکولز، کالجز پنجاب یونیورسٹی ، دیگر سرکاری اداروں کی دھواں دینے والی بسوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا۔

 اس کے علاوہ عدالت نے   رانگ پارکنگ کھڑی گاڑیوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دینے بھی  کا عندیہ دیا ہے۔مال روڈ ، جیل روڈ ، کینال روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر رانگ پارکگ کھڑی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا۔جبکہ مال روڈ ، جیل روڈ ، فیروز پور روڈ پررانگ پارکنگ کھڑی گاڑیوں کو کلمپ لگانے کے طریقہ کار بنانےکا حکم دیا۔

عدالت نے ٹیپا کو مال روڈ ، جیل روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نو پارکننگ کے بورڈز لگانے کا حکم دیا۔نو پارکنگ کی جگہ کھڑی والی گاڑیوں کو دوہزار جرمانہ کیا جائے گا۔ عدالت نے ٹریفک وارڈنز کو صبح ، دوہہر اور شام کے اوقات میں ٹریفک ہیٹرولنگ کو  یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے  پی ایچ اے کو شہر میں  اربن فاریسٹ لگانے کا  بھی حکم  دیا۔

مزیدخبریں