ایک نیوز نیوز: راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا ہے انگلش بلے باز نے 1 ہی اوور میں 6 چوکے لگا دیے۔
رپورٹ کے مطابق انگلش بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔3 انگلش بلے بازوں نے سنچریاں جڑ دی۔ ہری بروک نے بغیر ترس کھاتے ہوئے ڈبیو کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر سعود شکیل کو اوور میں 6 چوکے لگا دیے۔
4⃣4⃣4⃣4⃣4⃣4⃣ ????
— ICC (@ICC) December 1, 2022
24 runs in an over for Harry Brook ????#WTC23 | #PAKvENG | https://t.co/PRCGXi3dZS pic.twitter.com/iF5jmAUWeV
بن ڈکٹ 107 رنز بنا کر زاہد محمود کا شکار بنے۔ زیک کرولی 122 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔ جس کے بعد جوئی روٹ 23 رنز بنا کر ہی زاہد محمدد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ہیری بروک اور وکٹ کیٌپر بلے باز اولی اوپ نے انگلش بلے بازی کو 4 چاند لگا دیے۔ اولی پوپ نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ ہری بروک نے ڈیبو کرنے والے کھلاڑی سعود شکیل کو ایک ہی اوور میں 6 چوکے جڑ دیے