عمران خان نے پی ٹی آئی کا نیا ترانہ سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

Dec 01, 2022 | 15:43 PM

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ابرارالحق کی دلکش آواز میں گایا پارٹی ترانہ سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے حقیقی آزادی پر گایا ابرارالحق کا پارٹی ترانہ شیئرکیا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے عمران خان بھی ابرارالحق کی سریلی آواز میں گائے پارٹی ترانے کے سحر میں جکڑے گئے ہیں۔ 

اس ترانے کی شاعری اور موسیقی سب لاجواب ہے۔ عمران خان کی جانب سے پارٹی ترانہ شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جارہا ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کیجانب سے ترانے کی دلکش موسیقی اور گائیکی کو خوب سراہا گیا۔

مزیدخبریں