پاکپتن:کتوں کی لڑائی پر کروڑوں کا جوا، قانون خاموش تماشائی بن گیا

Dec 01, 2022 | 14:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:پاکپتن میں سر عام کتوں کی لڑائی کے مقابلے کرائے گئے جس میں کروڑوں روپے کا جوا کھیلا گیا۔بے زبان جانور لہو لہان ہوتے رہے جبکہ انسانوں کی واہ واہ کی آوازیں بلند ہوتی رہیں اور قانون خاموش تماشائی بنا رہا۔

ذرائع کے مطابق پاکپتن میں کتوں کی لڑائی کے مقابلے ہوئے ، ان مقابلوں پر مبینہ طور پر کروڑوں کا جواء کھیلا گیا۔ڈھول کی تھاپ پر ہونے والے اس خونخوار مقابلہ کی گونج پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سنائی نہ دی۔

ذرائع کے مطابق رئیس زادے جواریوں کا سیاسی شخصیت کو غیر قانونی میچ کروانے کیلئے 10 لاکھ کا نذرانہ بھی دیا گیا،بااثر سیاسی شخصیت کی غیر قانونی میچ کروانے کیلئے پولیس افسران سے مبینہ ملی بھگت کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-01/news-1669886012-7202.mp4

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر قانونی کتوں کی لڑائی پر کروڑوں کا جواء نہ روکے سے متعلق ایس ایچ او کو چھٹی پر بھیجنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر قانونی کتوں کی لڑائی پر ملک کے مختلف علاقوں سے کروڑوں پتی جواریوں کی آمد بھی ہوئی،غیرقانونی کتوں کی لڑائی پر کروڑوں کا جواء جاری ہے، نوٹوں کی چمک سے متعلقہ پولیس کی آنکھیں چندھیا گئیں، گرم جیب نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کی ٹھان لی۔ 

پولیس نے اطلاع پر نہ کوئی کاروائی کی نہ ہی کوئی موقف دیا۔کتوں کی لڑائی پر پاکستان بھر میں  پابندی عائد ہے لڑائی کے دوران جیسے جیسے کتے خون میں لپٹتے گئے تماشائیوں پر حیوانیت طاری ہوتی گئی۔ کتوں کی لڑائی میں  بااثر افراد کی شرکت سے پولیس کاروائی سے گریزاں رہی۔

سماجی حلقوں نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی ذمےداری کا احساس دلاتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اس قبیح فیل میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

مزیدخبریں