انتخابات چاہتے ہیں لیکن عمران خان کے احتساب کے بعد:جاوید لطیف

پی ڈی ایم خود الیکشن کرانا چاہتی ہے،جاوید لطیف کا دعویٰ
کیپشن: پی ڈی ایم خود الیکشن کرانا چاہتی ہے،جاوید لطیف کا دعویٰ

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم خود الیکشن چاہتی ہے، ہمارے کیسز سالہا سال سے سنے نہیں جارہے ہیں، عمران خان کی اداروں نے پرورش کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کے کیسز کافی عرصے سے التو میں ہیں، ہم صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، ہر ایک کیلئے لیول پلینگ فیلڈ ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی اور پنجاب حکومت کے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں لیکن پہلے عمران خان کیخلاف عدالتی فیصلے پہلے آنے دیں۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے موجودہ سیاسی صورتحال کو خاتم کرنے کا حل بتا دیا ہے۔میاں جاوید لطیف نے عمران خان کے مخالفین کے تمام کیسز ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔موجودہ ہیجانی صورتحال کو ختم کرنے کے لئے عام انتخابات ہی حل ہے،لیکن الیکشن کے لئے ضروری ہے زیر التواء کیسز اور پٹیشنوں کو ختم کیا جائے۔