ایک نیوز نیوز: شجاع آباد کے نواحی علاقے سکندر آباد میں تیز رفتار رکشہ الٹ گیا جس میں بچوں سمیت 6 افراد موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق شجاع آباد کے نواحی علاقے سکندر آباد میں تیز رفتار رکشہ الٹ گیا۔ رکشہ سواریاں لے کر شہر کی طرف آ رہا تھا رکشے میں بچوں سمیت 6 افراد موجود تھے کہ اچانک رکشے کا ویل ہب ٹوٹ گیا جس کے باعث سواریوں سمیت رکشہ الٹ گیا حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد خطرے سے باہر ہیں۔