پتوکی:خاتون پروفیسر نے ڈاکو کی انگلی چبا ڈالی

ٌ

پتوکی:خاتون پروفیسر نے ڈاکو کی انگلی چبا ڈالی

ایک نیوز نیوز:  پتوکی میں ڈکیت کو پروفیسر کے گھر چوری کرنا مہنگا پر گیا ۔ ڈکیت دوران ڈکیتی اپنی  انگلی گنوا بیٹھا۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز پتوکی کے راوی کیمپس میں اسٹنٹ پروفیسر سمیرا عباس کے گھر ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں نامعلوم ڈاکو دس تولے سونے کے زیوارات اور ہزاروں روپے نقدی رقم لوٹ کر فرار ھو گئے۔ نامعلوم 3 مسلح ڈاکوں نے مزاحمت پر لیڈی پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور اس دوران پروفیسر سمیرا عباس ایک ڈاکو کی انگلی منہ میں ڈال کر دانتوں سے کاٹ کر ہاتھ سے الگ کر دی۔ ڈاکو اپنے ساتھی کی کٹی ہوئی انگلی وہیں چھوڑ کر لوٹ مارکے بعد فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ اور تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او سید ثقلین بخاری موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔