فیکٹ چیکر: سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان کرنے والا شان ٹیٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی تھا

فیکٹ چیکر: سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان کرنے والا شان ٹیٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی تھا

ایک نیوز نیوز: (فیکٹ چیکر) پی سی بی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کاٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق خبریں تھیں کہ پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے ٹوئٹر پریہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کریں گے۔

اس جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ شان ٹیٹ کا ہے ۔

دعویٰ

28 نومبر کو سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ کے نام سے بنائے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں لکھا تھا کہ ”میں پی سی بی سے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ پاکستان فلڈ ریلیف کو دے رہا ہوں“۔

اس ٹوئٹ کو اب تک 862 مرتبہ ری ٹویٹ اور 12 ہزار سے زائد مرتبہ لائک کیا گیا۔

بعد میں اسی اکاؤنٹ کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں ٹوئٹر صارفین سے ” شان ٹیٹ“ کے نام سے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کا بھی کہا گیا۔

حقیقت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر میڈیا مینیجر رضا راشد کچلو نے اپنے دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ فیک اکاؤنٹ ہے جس کے بارے میں پی سی بی متعدد مرتبہ ٹوئٹر کو مطلع کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیک اکاؤنٹ ہے اور شان ٹیٹ کا اس ٹوئٹ سے کوئی تعلق نہیں۔