بارشیں یا خشک سردی،دسمبر میں موسم کیسا رہے گا؟

بارشیں یا خشک سردی،دسمبر میں موسم کیسا رہے گا؟
کیپشن: بارشیں یا خشک سردی،دسمبر میں موسم کیسا رہے گا؟

زینب شہباز: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہ دسمبر کا آغاز ہوگیا  ہےسال کے آخری مہینے میں اس بار بارشیں نہیں برسے گی ، بھیگے بھیگے دسمبر کی جگہ دھند کی شدت میں اضافہ کا امکان  زیادہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھیگے بھیگے دسمبر کے دن گئے ،اب کے سال کا آخری مہینہ آئے گا ،تو ساتھ خشک جاڑا بھی لائےگا اور اس بار دسمبر میں بارشوں کی جگہ شدید دھند کا راج ہوگا۔
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ سال آخری مہینے میں خوب ٹھنڈ پڑے گی،سندھ ، پنجاب ، کے پی کے میں شدید دھند اور سموگ کا راج رہے گا لیکن بارشیں نہیں برسیں گی۔
محکمہ موسمیات نے خشک سردی میں پھیلنے والی بیماریوں سے انتبا بھی کر دیا  ہے۔
محکمہ موسمیات نے دھند کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں رستوں کی بندش کا خدشہ ظاہر دیا ، دھند میں شہریوں کو سفر سے گریز کا مشورہ بھی دے دیا  ہے۔