خوشخبری:14 ہزار سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن کا معاملہ،بڑی خبرآگئی

Dec 01, 2022 | 13:00 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کل 2 بجے 4 سال سے زیر التواء ریگولرائزیشن کیلئے پریس کلب سے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین نے احتجاجی ریلی میں شرکت اور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

چودھری سرفراز نے کہا کہ حکومت پنجاب ہوش کے ناخن لے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز 4سال سے خوار ہو رہے ہیں۔ ان کی بھی سنی جائے۔

چودھری محمد علی نے کہا کہ 14 اساتذہ اور ان کے خاندان تذبذب اور بے چینی کا شکار ہیں، کوئی حل نکالا جائے۔

میاں ارشد نے کہا کہ 14 ہزار سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز NTS ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرکے بھرتی ہوئے تھے۔سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز پر دوبارہ PPSC امتحان پاس کرنے کی شرط عائد کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

رانا لیاقت علی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سمری کی بجائے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 14 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کا حکم دیں۔

مزیدخبریں