شکرگڑھ: بااثر افراد نے اراضی سے راستہ نہ دینے پر محنت کش کا گھر مسمار کردیا

شکرگڑھ: بااثر افراد نے اراضی سے راستہ نہ دینے پر محنت کش کا گھر مسمار کردیا
کیپشن: Shakargarh: Influential people demolished the house of a laborer for not giving way from the land

ایک نیوز نیوز: بااثر افراد نے اراضی سے راستہ نہ دینے پر غریب محنت کش کا گھر مسمار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند مرد اور خواتین مل کر ایک گھر کی گھر کی چھت کو مسمار کررہے ہیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقع شکرگڑھ کے علاقے چک بھرائیاں کا ہے جہاں اراضی راستہ دینے کے انکار پر محنت کرش کا گھر مسمار کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کو مسمار کرنے پر خواتین سمیت  12 ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان نے اہلخانہ کو گھر سے نکال دیا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔ 

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کسی کو مدد نہ کرنے دی اور مجبورا پولیس کو بلانا پڑا۔ بااثر ملزمان نے گھرکا سامان توڑ دیا،5 تولہ زیورات بھی لے گئے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان، متاثرہ خاندان کی اراضی سے اپنی زمینوں کے لیےراستہ مانگتے تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تاہم ملزمان ابھی موقع سے فرار ہیں۔ جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔