افتخار ٹھاکر کی پنجابی فلم 'سپرپنجابی' کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

Dec 01, 2022 | 12:20 PM

ایک نیوز نیوز: افتخار ٹھاکر کی پنجابی فلم "سپر پنجابی" کی افتتاحی شوٹنگ بیدیاں روڈ کے مقامی فارم ہاؤس پر ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکار محسن عباس حیدر اور اداکارہ صائمہ بلوچ پر گانا عکسبند کیا گیا۔ فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ اور کوریوگرافر وہاب شاہ ہیں۔

اس موقع پر فلم پروڈیوسر صفدر ملک نے کہا کہ سپر پنجابی فلم کا آئیڈیا افتخار ٹھاکر کا تھا۔ ہم نے نئے ڈائریکٹر ابوعلیحہ کو لیا ہے جس کے کام سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

اداکار محسن عباس حیدر نے اس موقع پر کہا کہ وہ پنجابی فلم پہلی مرتبہ کررہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ بڑے مزے کی ہے اور کام کرنے کا بھی مزا آرہا ہے۔ سپر پنجابی اپنی طرز کی منفرد فلم ثابت ہوگی۔

فلمی ناقدین کا ماننا ہے کہ اس فلم سے ماڈرن اور سرحد پار کے لوگ بھی انجوائے کریں گے۔ فلم میں سچویشنل کامیڈی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق فلم سپر پنجابی سے بھارتی پنجابی آڈینس کو ہدف بنایا جارہا ہے۔ فلم کی شوٹنگ لاہور کے خوبصورت مقامات پر کی جارہی ہے تاکہ دنیا کو سوہنا لاہور دکھایا جا سکے۔

مزیدخبریں