ایک نیوز نیوز: پاکستان کی جانب سے افغان طلبا کیلیے4500 اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغان طلبا کو سکالر شپس مختلف کلاسز کیلیے دینے کا اعلان کیا گیاہے۔ جس میں سے زیادہ تعداد مختلف جامعات میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کیلیے ہیں۔
دوسری جانب بھارت کی جانب سے افغان طلبا پر اپنے دروازے بند کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افغان طلبا کا مستقبل غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان افغان طلبا کو ان اسکالر شپ سےقبل بھی ہزاروں کی تعداد میں سرکاری خرچے پر بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
روس جیسے ترقی یافتہ ملک نے بھی افغان طلبا کیلئے صرف 500 اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود بھی افغانستان کو ہر شعبے میں مدد فراہم کر رہا ہے لیکن پاک، افغان تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارتی لابی سرگرم ہوگئی ہے۔