بیرون ملک مقیم پاکستانی4 ماہ تک پاکستان میں موبائل فونز استعمال کرسکیں گے

Dec 01, 2022 | 11:55 AM

 ایک نیوز نیوز:  بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کے موبائل فونز کی آن لائن رجسٹریشن ہوگی، پاکستان میں تین ماہ تک اپنے موبائل فونز استعمال کرسکیں گے۔

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن  کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت  نے غیر ملکی شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے 120 دنوں کے لیے موبائل ہینڈ سیٹس کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ایک آن لائن سسٹم  متعارف کرادیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ عارضی رجسٹریشن سسٹم (ٹی آر ایس) کو پی ٹی اے نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی مشاورت سے تیار  کیا ہے اور چند دنوں تک اس کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا۔

اس طریقہ کار کے فعال ہونے کے بعد، بیرون ملک مقیم پاکستانی اور غیر ملکی شہری 120 دنوں تک کسی کسٹم ڈیوٹی کے بغیر پاکستان کے ہر دورے پر اپنے موبائل ڈیوائس کو عارضی طور پر رجسٹر کرنے کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔تاہم، اگر مذکورہ ڈیوائس پاکستان میں مستقل استعمال کے لیے ہے تو اس پر ایف بی آر کے کسٹم ڈیوٹی/ٹیکس لاگو ہوں گے۔

مزیدخبریں