لاہور: دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو خاتون سمیت 3 شہریوں کو لوٹ کرفرار

Dec 01, 2022 | 11:48 AM

ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ڈاکو دن دیہاڑے دن دنانے لگے۔ ختون سمیت 3 افراد کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نواب ٹاون تھانہ کے بالکل چند فرلانگ فاصلہ پر تین ڈاکو ناکہ لگا کر کار سوار خاتون سمیت تین شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر لے گئے۔ 

ڈاکو خاتون سے پرس، چین اور موبائل لے گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار شہری کو تین ڈاکو اس کے کم سن بچے کے سامنے اسلحہ دکھا کر لوٹتے رہے،ڈکیتی کے دوران بچہ سہم کر خوف سے ڈاکوؤں کو دیکھتا رہا۔ 

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کے بعد کار سوار خاتون کو لوٹا گیا، ڈکیتی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھی پولیس تاحال ڈاکو نہ پکڑ سکی، متاثرہ شہریوں نے متعلقہ تھانے میں قانونی کارروائی کیلئے درخواست دے دی، پولیس حکام نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں