کتے بھی اب ٹیکسی میں سفر کریں گے

Dec 01, 2022 | 11:35 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز نیوز: دنیا کے مشہور تجارتی مرکز دبئی کے کتے بھی اب ٹیکسی پر سفر انجوائے کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں اب کتے بھی ٹیکسی میں سفر کریں گے جس کا اہتمام شویتا بھاٹیہ نے کیا ہے جن کا سلوگن ہےکسی بھی وقت ، کہیں بھی۔ شویتابھاٹیہ  پالتو جانوروں کے لیے بنائی گئی ایک ٹیکسی کی مالک ہیں اور خاص قسم کے گاہکوں کے ارد گرد رہتی ہیں۔

بھاٹیہ کی ٹیکسی کی خدمات  24  گھنٹے دستیاب ہیں بھاٹیہ نے پالتو جانوروں کو ان کے مالکان کے ہمراہ یا مالکان کے بغیر ہر دو طرح کی سہولت پیش کی ہے ۔دونوں صورتوں میں پالتو جانوروں کو ٹیکسی پر ان کی مقرر کردہ منزل پر پہنچا سکتے ہیں۔

بھاٹیہ کا اس پر کہنا ہے کہ یہ چیز مجھے بہت بہت خوش رکھتی ہے کیونکہ میں خود پالتو جانوروں کے لیےجذبہ رکھتی ہوں۔ پالتو جانوروں کے والدین کی مدد کرتے ہوئے انہیں معاونت دیتے ہوئے بہت خوشی محسوس کرتی ہوں۔' صرف پالتو جانوروں کے والدین ہی نہیں ان کے بچوں  کی خدمت کر کے بھی خوشی ملتی ہے۔

بھاٹیہ کامزید  کہنا تھا کہ میں کارپوریٹ سیکٹر کی ملازمت چھوڑ کر اس طرف آئی ہوں تا کہ اپنا کاروبار کر سکوں۔ پالتو جانور پالنے والے لوگ متحدہ عرب امارات میں کافی مشکلات کا شکار ہیں۔ خصوصا پالتو جانوروں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران انہیں مشکلات  کا سامنا کرنا پڑتا ہے بہت سے ٹیکسی ڈرائیور جانوروں کو اپنے ساتھ پاکیزگی  کے پہلو کی وجہ سے نہیں بٹھاتےہیں۔

متحدہ عرب امارات میں کتوں کو نارمل ٹیکسی میں بٹھانے کی اجازت بھی نہیں ہے امارات کا ایک اپنا کلچر اور روایات ہیں۔

مزیدخبریں