ایک نیوز نیوز: روجھان کے تھانہ شاہوالی کی حدود میں اغوا ہونے والے 2 مغویں کو 5 دن گزر جانے کے باوجود بازیاب نہیں کروایا جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 2 افراد کو اغوا کرلیا تھا۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا مگر ملزمان کا سراغ نہ مل سکا
دوسری جانب غریب محنت کش والدین نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے بیٹوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ والدین کا کہنا تھا کہ 5 روز گزر جانے کے بعد بھی ابھی تکی پولیس بچوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔
یاد رہے کہ ڈی پی او راجن پور بچوں کی 3 دن میں بازیابی کا اعلان کرچکے ہیں لیکن تاحال بازیابی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔
لواحقین نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔