الیکشن روکنے کے سارےحربے حکمرانوں کے گلے پڑیں گے: شیخ رشید

الیکشن روکنے کے ہر حربے حکمرانوں کے گلے پڑیں گے: شیخ رشید
کیپشن: الیکشن روکنے کے ہر حربے حکمرانوں کے گلے پڑیں گے: شیخ رشید

ایک نیوز نیوز: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کرینگے تو کوئی ممبر بیوقوف نہیں جو اس کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا، اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ن لیگ کی دفن ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر بیان میں لکھا ہے کہ تیل، گیس اور بجلی کے لیے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کیلئے 2 ارب روپے ہیں۔ چھڑی بدلی اور وزیرقانون دوبارہ آگئے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کا فیصلہ فیصلہ کُن ہوگا، آر پار ہوگا، اب بھی وقت ہے حکمران اور ذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں۔الیکشن کو روکنے کیلئے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی، مولانا فضل الرحمان نے ماؤں اور بیٹیوں کی تضحیک کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل سستا پاکستان میں کوئی رعایت نہیں، اب غلطی کی گنجائش نہیں، فیصلے کا وقت ہے۔