فیفاورلڈ کپ: سربیا ٹیم میں جنسی اسکینڈل

Dec 01, 2022 | 11:18 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شرکت کرنے والی سربیا کی فٹبال ٹیم میں جنسی اسکینڈل دیکھنے میں آیا ہے جس نے پوری ٹیم کو ہلا کررکھ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈریسنگ روم میں پھیلی افراتفری کے بارے میں نئی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ اطالوی جووینٹس کے سٹرائیکر ڈوسان ولاہووچ کے  گول کیپر راجکووچ کی بیوی سے مبینہ تعلقات پر ٹیم میں جھگڑا دیکھنے میں آیا  جسے کوچ بھی ختم کروانے میں ناکام  رہے۔ 
 سربیا کی ٹیم کے اندر جنسی سکینڈل  کا انکشاف سربیا کے ایک  اخبار  نے کیا ہے ۔  ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 22 سالہ جووینٹس کے سٹرائیکر نے ساتھی گول کیپر راجکووچ کی اہلیہ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔
راجکووچ نے 2018 میں اینا کاکک سے شادی کی تھی اور کچھ کھلاڑیوں کے درمیان دیگر کھلاڑیوں کی گرل فرینڈز اور بیویوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھیں۔ اس  دوران ٹیم میں اس بات پر جھگڑا بھی ہوا تھا تاہم کپتان نے اس کی تردید کردی تھی۔

 واضح رہے کہ سربیا  کی ٹیم برازیل سے دو کے مقابلے میں صرف سے ہارنے اور کیمرون کے ساتھ تین کے مقابل تین سے ڈرا کرنے کے بعد گروپ جی میں ایک پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں