وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی دہشت گردی کی بنیادی وجہ ہے، فواد چودھری

fawad ch on terrorism new wave
کیپشن: fawad ch on terrorism new wave
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی دہشت گردی کی بنیادی وجہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں شہادتوں پر انتہائی افسوس ہے۔ حکومت تبدیلی کے بعد سے اب تک پاکستان میں دہشت گردی 52فیصد بڑھ گئی۔ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں 270 شہری اور سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ دہشت گردی کی بنیادی وجہ حکومت کی غیر سنجیدگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بنیادی وجہ اسلام آباد میں سنجیدہ حکومت نہ ہونا ہے۔ معیشت کی طرح گورننس بھی تباہ ہوچکی ہے۔ افغان پالیسی تباہ حال ہے اور انسدادِ دہشت گردی پر کسی کی توجہ نہیں۔ڈر ہے کہ ہمیں 2018 کے بعد جو کامیابیاں حاصل ہوئیں، انہیں کھو نہ دیں۔

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ہماری پارٹی کے بعض افراد کی یہ رائے ہو کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جانی چاہئیں لیکن اب فیصلہ ہوگیا ہے، سب کو استعفے دینے ہوں گے۔تحریکِ انصاف 20 مارچ سے قبل الیکشن چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات پر کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک کے سفیروں سے رابطہ ہوتا رہتا ہے، سفیر سیاسی جماعتوں کا نقطۂ نظر سمجھنے کے خواہاں ہیں۔