جلالپوربھٹیاں: موٹرسائیکل سوار کو بچاتے مسافر وین بےقابو ہو کر الٹ گئی

جلالپوربھٹیاں: موٹرسائیکل سوار کو بچاتے مسافر وین بےقابو ہو کر الٹ گئی
کیپشن: Jalalpurbhatian: While saving the motorcyclist, the passenger van went out of control and overturned(file photo)

ایک نیوز نیوز: جلالپوربھٹیاں میں سرگودھا سے سیالکوٹ جاتی ہوئی مسافر وین کو حادثہ پیش آیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مسافر وین کو حادثہ جلالپوربھٹیاں سیالکوٹ روڈ مازکوچوک کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے مسافروین بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نےموقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔