منکیرہ: گاڑی اورموٹرسائیکل میں تصادم، 25 سالہ نوجوان جاں بحق

منکیرہ: گاڑی اورموٹرسائیکل میں تصادم، 25 سالہ نوجوان جاں بحق
کیپشن: Mankira: A 25-year-old youth died in a collision between a car and a motorcycle(file photo)

ایک نیوز نیوز: منکیرہ میں جھنگ بھکر روڈ پر گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق منکیرہ میں جھنگ بھکر روڈ پر گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا۔ جس کی شناخت ایوب خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایوب خان کا تعلق مکنیرہ کے علاقے جناح کالونی سے تھا اور مرنے والے کی عمر 25 سال تھی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔