برطانوی ہائی کمشنر کی پاک انگلینڈ میچ سے قبل پنجابی اور اردو میں گفتگو ، دل جیت لیے

Dec 01, 2022 | 10:03 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  برطانوی ہائی کمشنر پاک انگلینڈ میچ دیکھنے کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے ٹیسٹ میچ کے موقع پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے  پنجابی اور اردو میں دلچسپ گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے سلام کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچادی ہے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں ہوئی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دلچسپ مقابلہ رہا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل بھی یادگار تھا۔  دونوں بار انگلینڈ کے کرکٹربازی لے گئے، اب سب کی نظریں ٹیسٹ  سیریز پر ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ یکم سے 21 دسمبر تک جو گرم جوشی دیکھائے گاجیت اسی کی ہوگی۔ لڑکوں کو جم کر کھیلنا ہوگا کیونکہ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو  میں ایک رکشہ ڈرائیور بھی موجود ہے جو ان کی گفتگو ختم ہوتے ہی ان سے پنجابی میں پوچھتا ہے کدھر جانا ہے؟اس پر ٹرنر نے بھی پنجابی میں کہا کہ راجہ جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔

مزیدخبریں