ایک نیوز نیوز: برطانوی ہائی کمشنر پاک انگلینڈ میچ دیکھنے کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے ٹیسٹ میچ کے موقع پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے پنجابی اور اردو میں دلچسپ گفتگو کی۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے سلام کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچادی ہے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں ہوئی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دلچسپ مقابلہ رہا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل بھی یادگار تھا۔ دونوں بار انگلینڈ کے کرکٹربازی لے گئے، اب سب کی نظریں ٹیسٹ سیریز پر ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ یکم سے 21 دسمبر تک جو گرم جوشی دیکھائے گاجیت اسی کی ہوگی۔ لڑکوں کو جم کر کھیلنا ہوگا کیونکہ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار۔
Raja G, Pindi Julsanh tae match taksanah! @ECB_cricket @TheRealPCB #EkSaath4Cricket #EkSaath75 #EngvsPak pic.twitter.com/3freITsSnh
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 1, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو میں ایک رکشہ ڈرائیور بھی موجود ہے جو ان کی گفتگو ختم ہوتے ہی ان سے پنجابی میں پوچھتا ہے کدھر جانا ہے؟اس پر ٹرنر نے بھی پنجابی میں کہا کہ راجہ جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔