راولپنڈی ٹیسٹ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں657 رنز بنا کر ڈھیر

Dec 01, 2022 | 09:50 AM

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلش کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا  ۔ پہلا روز انگلینڈ کے نام رہا۔ انگلش بلے بازوں نے  بیماری کے باوجود نے پاکستانی باؤلرز کی  جم کر دھلائی کی ۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلش بلے بازوں نے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنا ئے تھے۔ بن ڈکٹ، زیک کرولی، اولی پوپ سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جوئی روٹ 23  رنز ہی بنا سکے۔ بن اسٹوکس اور ہری بروک  نے دوسرے روز اننگز کا آغاز کیا جس کے ہیری بروک 153 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے دوسرے روز کے پہلے اوور میں ہی نسیم شاہ نےبن اسٹوکس کو پویلین کی راہ دکھا دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 حارث رؤف  نے 1 اور محمد علی نے 2وکٹ حاصل کی۔  

واضح رہے کہ انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سب سے زیادہ رنز کا 112 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ نے 494 کا ریکارڈ بنایا تھا۔

انگلش بلے باز بن ڈکٹ اور اور زیک کرولی نے اننگ کا آغاز کیا اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے سیشن کے اختتام پر  بغیر کسی نقصان کے 174 رنز سکور کیے۔ کوئی بھی پاکستانی باؤلر انگلش بلے بازوں کی جارحانہ بلے بازی کے سامنے نہیں ٹک سکا۔ دوسرے سیشن کے دوران  دونوں بلے بازوں نے شاندار سینچریاں اسکور کی۔بن ڈکٹ 107 رنز بنا کر زاہد محمود کا شکار بنے۔ زیک کرولی 122 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔ جس کے بعد جوئی روٹ 23 رنز بنا کر ہی زاہد محمدد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ہیری بروک اور وکٹ کیٌپر بلے باز اولی اوپ نے انگلش بلے بازی کو 4 چاند لگا دیے۔ اولی پوپ نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ ہری بروک نے ڈیبو کرنے والے کھلاڑی سعود شکیل کو ایک ہی اوور میں 6 چوکے جڑ دیے۔ 

واضح رہے کہ  3 ٹیسٹ میچز کی سیریز آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوئی ہے جہاں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے پاکستانی بابر اعظم کو ٹاس جیت کر بولنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹف سائیڈ ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ، میچ کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے  ول جیکس اور لیام لونگ اسٹون ٹیسٹ ڈییبو کریں گے۔

آج پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

مزیدخبریں