فیفا ورلڈکپ: پولینڈ اور ارجنٹینا پری کواٹرفائنل کیلئے کوالیفائی

فیفا ورلڈکپ: پولینڈ اور ارجنٹینا پری کواٹرفائنل کیلئے کوالیفائی

ایک نیوز نیوز: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ سی سے ارجنٹینا اور پولینڈ  کی ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا نے پولینڈ کو 0۔2 سے شکست دی۔ پہلے ہالف میں دونوں ٹیمیں اسکور نہیں کر سکی۔ دوسرا ہالف شروع ہوتے ہی ارجنٹینا کی جانب سے الیسٹر نے47 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے بعد ایلواریز نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو دو صفر کی برتری دلائی۔ جس کے بعد ارجنٹینا نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گروپ سی کے دوسرے میچ میں میسکو اور سعودی عرب آمنے سامنے ہوئے جس میں میکسیکو نے سعودی عرب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔میکسیکو فتح حاصل کرنے کے باوجود پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہا جبکہ سعودی عرب بھی میگا ایونٹ سے باہر ہو گیاہے۔

گروپ میچز کے اختتام پر گروپ سی میں ارجنٹینا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ پولینڈ اور میکسیکو 4،4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔تاہم بہتر گول اوسط کی وجہ سے پولینڈ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔