مانگامنڈی: کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات، ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون لےاڑے

Dec 01, 2022 | 09:29 AM

ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ آئے روز ہونے والی ڈکیتیوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی میں سبزی منڈی کے نزدیک کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات میں تین نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لے گئے۔

کریانہ سٹور کے مالک کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے بتایا ہے کہ 3 افراد اسلحے کے زور پر نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ 

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او مانگا جاوید اقبال چیمہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی کا آغاز کردیا۔

مزیدخبریں